دشت جاں
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - [ مجازا ] جسم انسانی۔ اب وہ مجھ میں ہی کلیں ہیں گویا دشت جاں کنج حرا ہو جیسے ( ١٩٨٤ء، ذکر خیرالانام، ١٠٠ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دشت' کے بعد کسرۂ اضافت لگا کر فارسی اسم 'جان' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٨٤ء سے "ذکر خیرالانا" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر